۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
1

حوزہ/ لبنان اور مقبوضہ فلسطین کی سرحد پر شدید گولہ باری کی اطلاعات ہیں، حزب اللہ نے دہشت گرد اسرائیلی حکومت کے وحشیانہ حملوں کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے دہشت گرد صیہونی فوجیوں کے متعدد اہداف کو نشانہ بنایا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،لبنان اور مقبوضہ فلسطین کی سرحد پر شدید گولہ باری کی اطلاعات ہیں، حزب اللہ نے دہشت گرد اسرائیلی حکومت کے وحشیانہ حملوں کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے دہشت گرد صیہونی فوجیوں کے متعدد اہداف کو نشانہ بنایا ہے۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق بدھ کی صبح حزب اللہ نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے مقبوضہ فلسطین میں اسرائیلی فوج کے متعدد ٹھکانوں کو راکٹوں سے نشانہ بنایا، حزب اللہ کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ مزاحمتی جنگجوؤں نے رامیا کے علاقے میں واقع اسرائیلی فوج کے فوجی اڈے کو نشانہ بنایا ہے، اس کے علاوہ شمیرا بیرکس کے قریب اسرائیلی فوج کے نگرانی اور مشاہدے کے مرکز اور "ڈویو" بیرکس کے قریب اسرائیلی فوجیوں کے ایک اجتماع کو نشانہ بنایا گیا اور وہاں تعینات دہشت گردوں کی بڑی تعداد ہلاک اور زخمی ہو گئی۔

دریں اثنا صہیونی ریڈیو نے بھی اعلان کیا ہے کہ حزب اللہ کی جانب سے جلیل الاعلیٰ کے علاقے پر داغا گیا ٹینک شکن میزائل سے متعدد صہیونی زخمی ہوئے ہیں، اسرائیلی فوج نے یہ بھی تسلیم کیا ہے کہ حزب اللہ کے حالیہ حملوں میں زخمی ہونے والا اس کا ایک فوجی ہلاک ہو گیا ہے۔

آپ کو بتاتے چلیں کہ جب سے صیہونیوں نے غزہ پر حملے شروع کیے ہیں، حزب اللہ نے بھی اسرائیلی فوج کے خلاف اپنی کارروائیاں شروع کر دی ہیں، جو تاحال جاری ہیں، ناجائز صیہونی حکومت حزب اللہ کے انتقامی اقدامات سے سخت خوفزدہ ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .